مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کےتحقیقاتی ادارے ’اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ‘ کی جانب سے جاری کی گئی درجہ بندی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کو برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج اور جنوبی بحیرۂ چین میں لڑائی سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ برطانوی تحقیقی ادارے کے مطابق اگر امریکی ارب پتی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بن گئے تو یہ دنیا کو درپیش 10 بڑے خطرات میں سے ایک خطرہ ہو سکتا ہے۔
ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ کو صدارت ملنے کا مطلب عالمی معیشت میں بےچینی اور امریکہ میں سیاسی اور سیکورٹی سے متعلق خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 مارچ 2016 - 12:48
ایک برطانوی تحقیقی ادارے کے مطابق اگر امریکی ارب پتی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بن گئے تو یہ دنیا کو درپیش 10 بڑے خطرات میں سے ایک خطرہ ہو سکتا ہے۔