مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے کہا ہے شامی حکومت کے مخالفین کا اعلی مذاکرات کار ایک دہشت گرد ہے۔
بشار الجعفری نے کہا کہ محمد علوش ایک دہشت گرد گروپ کا رکن ہے اور ہم دہشت گرد گروپ کے رکن سے کسی صورت میں مذاکرات نہیں کریں گے۔ شامی وفد کے سربراہ بشار الجعفری نے کہا کہ جب تک محمد علوش دہشت گردانہ کارروائیوں سے دست بردار نہ ہو جائے اوروہ دہشت گردانہ کارروائیوں پر معافی نہ مانگے تب تک اس کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔