فرانس میں پولیس نے دہشت گرد گروپ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔حکام کے مطابق ایک دہشت گرد گروپ پیرس میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں پولیس نے دہشت گرد گروپ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔حکام کے مطابق ایک دہشت گرد گروپ پیرس میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کیزینیوو نے کے مطابق  پولیس نے پیرس کے نواحی علاقے میں کارروائی کے دوران چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن کا آپس میں تعلق ہے۔
گرفتار افراد میں سے ایک 28سالہ نوجوان پر شبہ ہے کہ وہ پیرس میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا ،گرفتار افراد کے شام میں داعش دہشت گردوں سے رابطے رہے ہیں۔
فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق گرفتار افراد سے تحقیقات جاری ہیں ۔ پیرس میں گزشتہ سال نومبر میں دہشت گردانہ حملوں میں 123افراد ہلاک ہو گئے تھے۔