مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے عرب لیگ کی طرف سے حزب اللہ کو دہشت گرد قراردینے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کو دہشت گرد قراردیکر عرب لیگ نے خودکشی کرلی ہے۔شامی وزیر نے کہا کہ عرب لیگ نے سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نواز منصوبوں کی تائید کرکے خودکشی کا ارتکاب کیا ہے۔
عمران الزعبی نے کہا کہ فلسطین اور لبنان میں اسلامی تحریکوں کے خلاف سعودی عرب کے معاندانہ اقدامات کے پیش نظر سعودی عرب کے اس اقدام پر کوئی تعجب نہیں ہے کیونکہ سعودی عرب نے ہمیشہ امریکی اور اسرائیلی مفادات کا تحفظ اور اسلامی اور عربی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے اور مسئلہ فلسطین کا حل نہ ہونا اس کی واضح دلیل ہے کیونکہ مسئلہ فلسطین میں سب سے بڑي رکاوٹ سعودی عرب ہےجس کے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرح سعودی عرب کے معاندانہ اقدام کا بھی اسلامی مقاومت اور اسلامی تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ ادھر اسرائیل کی سابق وزير خارجہ لیونی نے عرب لیگ کے حزب اللہ کے خلاف اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف ابھی امریکی اور اسرائیلی منصوبے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ واضح رہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کی طرح عرب لیگ نے بھی حزب اللہ کو دہشت گرد گروپ قراردیا ہے جس کی عراق، الجزآئر، شام اور لبنان نے مخالفت کی ہے۔