شام کے شہر حلب کے اطراف میں شامی فورسز کی کارروائی میں النصرہ فرنٹ کے 26 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حلب کے اطراف میں شامی فورسز کی کارروائی میں النصرہ فرنٹ کے 26 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ادھر داعش دہشت گردوں نے دیرالزور میں 3 افراد کے سر کاٹ دیئے ہیں۔ دہشت گردوں نے دیرالزور پر راکٹ بھی فائر کئے ہیں۔ شامی ذرائع کے مطابق النصرہ فرنٹ کے 26 دہشت گرد ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔