پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کے چار وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم القاعدہ  برصغیر اور لشکر جھنگوی کے چار وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ملیر کے ایس ایس پی راؤ محمد انوار کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے صفورا گھوٹھ کے قریب سچل پولیس اسٹیشن کی حدود میں ٹارگیٹڈ کارروائی کی۔

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ کارروائی پہلے سے گرفتار دہشت گردوں  نعیم بخاری اور فاروق بھٹی عرم مسنا کی فراہم کردہ معلومات پر کی گئی۔

راؤ انوار کے مطابق، پولیس نے سپر ہائی وے کے پاس انارا گارڈن کے قریب ایک رہائشی کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیا۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ پولیس کو دیکھنے پر وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، اور جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں دو کے نام نعمان اختر اور سہیل عرف کنگا ہے۔

راؤ انوا ر نے دعوی کیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد  ٹریفک پولیس اہلکاروں اور شیعہ مسلمانوں کے قتل میں ملوث تھے۔