مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے مشرقی وسطیٰ میں ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے جہاز B-52 بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے شدت پسند تنظیم داعش کو بہانہ بنا کر مشرقی وسطیٰ میں ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے جہاز B-52 بھیجنے کا اعلان کیا ہے جن کا استعمال اپریل سے کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق اس جہاز کا استعمال داعش کے خلاف مؤثر ہتھیار کے طور پر کیا جائے گا تاہم کارروائی کے لیے کتنے جہاز بھیجے جائیں گے اس حوالے سے تفصیلات نہیں جاری کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ B-52 طیارہ ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جن میں کلسٹر بم، گریویٹی بم اور کروز میزائل شامل ہیں جب کہ اس سے قبل اس جنگی طیارہ کو افغانستان میں بھی استعمال کیا جاچکا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 6 مارچ 2016 - 00:54
امریکہ نے مشرقی وسطیٰ میں ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے جنگی جہاز B-52 بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔