اجراء کی تاریخ: 5 مارچ 2016 - 01:09

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں جنگ بہت طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے، جس کی وجہ یمن کے فراری صدر کی طرف سے جنگ بندی کے لیے اپنی شرائط پر اصرار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں جنگ بہت طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے، جس کی وجہ یمن کے فراری صدر کی طرف سے جنگ بندی کے لیے اپنی شرائط پر اصرار ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں روسی سفیر ویٹالی چْرکن نے سلامتی کونسل کی ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امن مذاکرات کی کامیابی کے بہت کم امکانات پر گہری تشویش ہے۔ چْرکن کے مطابق یمنی حکومت اْس وقت تک جنگ بندی پر آمادہ نہیں ہے جب تک معاملات کا مکمل حل نہیں نکل آتا۔ یمن کے فراری صدر اپنے شرائط منوانے پر مصر ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یمن کے فراری صدر اپنی حیثیت کھوچکے ہیں اور انھیں سعودی عرب کا دوست اور یمنی عوام کا دشمن قراردیا جارہا ہے دشمن کے ساتھ ملکر یمنی عوام کو کچلنے والا صدر یمنی عوام کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں ۔