مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن کے مطابق کل بروز جمعہ ایرانی پارلیمنٹ کی 290 نشستوں پر 4844 امیدوار حصہ لے رہیں جن کی قسمت کا فیصلہ ایرانی عوام کے ہاتھ میں ہے۔
الیکشن کمیشن آفس کے سربراہ محمد حسین مقیمی نے کہا کہ انتخابات کے لئے 12 ہزار 76 افراد نے کاغذات جمع کرائے تھے جن میں سے 6 ہزار 333 افراد کو انتخابات میں شرکت کرنےکی اجازت مل گئی لیکن ان میں سے ایک ہزار 480 افراد انتخابات میں حصہ لینے منصرف ہوگئے ہیں جس کے بعد میدان میں 4844 افراد موجود ہیں ۔ محمد حسین مقیمی نے کہا کہ انتخابات منعقد کرنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات کا آغاز کل بروز جمعہ مطابق 26 فروری صبح 8 بجے سے لیکر شام 6 بجے تک جاری رہےگا ۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 54 ملین 917 ہزار اور 27 افراد ہے اور یہ افراد ملک کے کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔