روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں روسی فضائیہ نے داعش کے 10 ٹھکانوں کو تباہ اور 50 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں روسی فضائیہ نے داعش کے 10 ٹھکانوں کو تباہ اور 50 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگورکوناشنکوف نے کہا کہ شام کے عطریہ علاقہ میں روسی فضائیہ نے داعش دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے ان کے 10 ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کی متعدد فوجی گاڑياں اور ٹینک تباہ ہوگئے ہیں۔