مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایران کے سابق ناظم الامور احمد دستمالچیان نے کہا ہے کہ سعودی عرب بری طرح یمن جنگ کے دلدل میں پھنس گیا ہے یمن جنگ میں سعودی عرب نے سنگین اور ہولناک جرائم کا ارتکاب کرکے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اپنے مجرمانہ اور ظالمانہ وحشیانہ حملون میں یمنی عوام کے حوصلوں کو پست کرنے اور انھیں مایوس کرنے کی بھر کوشش کی لیکن اسے اپنے تمام جرائم کے باوجود شکست کا سامنا ہے۔
احمد دستمالچیان نے کہا کہ سعودی عرب ایک بے مقصد جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگیا ہے اور اسے بھیانک جرائم خلق کرنے اور شہری آبادی میں بچوں اور عورتوں کو قتل کرنےکے علاوہ کچھ نصیب نہیں ہوا۔
انھوں نے کہا کہ یمن کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا جارہا ہے اور یمن کے دشمن اس نتیجے تک پہنچ گئے ہیں یمن کا حل فوجی طریقہ سے ممکن نہیں ہے۔