ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں نے پیرا ملٹری فورس کے قافلے پر حملہ میں دو سپاہیوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ دہشت گرد حملے کے بعد ایک قریبی سرکاری عمارت میں داخل ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں نے پیرا ملٹری فورس کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے دو سپاہیوں کو ہلاک کردیا ہے اور دہشت گرد حملے کے بعد ایک قریبی سرکاری عمارت میں داخل ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو سری نگر کے مضافات میں پیرا ملٹری فورس ( سی آر پی ایف)  کے قافلے پرحملے کےبعد علیحدگی پسند  ایک قریبی سرکاری عمارت میں داخل ہو گئے، جہاں سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ جاری ہے۔پولیس انسپکٹر جنرل جاوید جیلانی نے دو اہلکاروں کی ہلاکت اور دس کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ۔انہوں نے بتایا کہ عمارت میں موجود تمام شہریوں کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمارت کے اندر وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں جبکہ دس زخمی سپاہیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق، عمارت میں تین علیحدگی پسند موجود ہیں۔