مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہےکہ کراچی میں وہابی دہشت گرد تنظیمیں تحریک طالبان ،القاعدہ،لشکرجھنگوی مل کردہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، تینوں دہشت گرد گروپ پکڑے گئے ہیں۔کراچی میں امن قائم ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔کراچی میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا ضرب عضب کی کامیابیوں کو جانتی ہے اور اس آپریشن کو عالمی سطح پرسراہا جا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کراچی میں پوری طرح امن بحال ہوگا۔جب تک امن نہیں ہوتا ،کراچی میں آپریشن جاری رہےگا۔کراچی کے ساتھ فوج کا عزم ہے۔آرمی چیف کئی بار کراچی میں آچکے ہیں۔ کراچی میں کام جاری ہے اور ہم کام کو پورا کریں گے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جب تک سہولت کارختم نہیں ہوں گےدہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی،کراچی ایئرپورٹ حملے میں10دہشت گرد مارے گئے ،کراچی ایئرپورٹ حملےکی تمام تیاری اورمنصوبہ بندی میران شاہ میں ہوئی۔
عاصم باجوہ نے مزید کہا کہ کراچی میں تحریک طالبان پاکستان ،القاعدہ،لشکرجھنگوی مل کرکارروائیاں کرتےتھے،کراچی میں جیل توڑنےکی سازش میں بھی یہی گروپ شامل تھا ،نعیم بخاری کراچی ایئرپورٹ اٹیک کا ماسٹر مائنڈ تھا،یہ سارے دہشت گرد ریاست کو مطلوب تھے ۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ وہابی مدارس اور ادارے دہشت گردوں کی تربیت اور انھیں سہولت فراہم کرنے کے اہم مراکز ہیں جن کے خلاف کارروائی کی اشد ضرورت ہے۔بڑے بڑے وہابی علماء بھی دہشت گردوں کے سہولتکار ہیں جن میں ملا عبدالعزیز اور ملا سمیع الحق جیسے افراد بھی شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 12 فروری 2016 - 12:26
پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہےکہ کراچی میں وہابی دہشت گرد تنظیمیں تحریک طالبان ،القاعدہ،لشکرجھنگوی مل کردہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، تینوں دہشت گرد گروپ پکڑے گئے ہیں۔کراچی میں امن قائم ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔