اکواڈور میں احتجاجی افراد نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو شامی عوام کا بے رحم قاتل قراردیا اور اسے تقریرکرنے سے روک دیا احتجاجی افراد نے ترکی کے صدر کو شامی عوام کا بے رحم دشمن، قاتل اورصہیونیوں کا دوست اورساتھی قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترکی کے اخبار زمان ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اکواڈور میں احتجاجی احتجاجی افراد نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو شامی عوام کا بے رحم قاتل قراردیا اور اسے  تقریر کرنے سے روک دیا احتجاجی افراد نے ترکی کے صدر کو شامی عوام کا دشمن، قاتل  اورصہیونیوں کا دوست اورساتھی قرار دیا ہے۔

مظاہرین نے ترکی کے صدر کے خلاف پلاکارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اکواڈر حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ شامی عوام کے بے رحم قاتل اور دہشت گردوں کے حامی ترک صدر رجب طیب اردوغان  کو ملک سے نکال دے۔

عوامی احتجاج کے بعد ترکی کے صدر کی تقریر ناتمام رہ گئی ،اس سلسلے میں جاری  ویڈيو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ترک صدر کے محافظين مظاہرہ کرنے والی کئی حواتین کو زد وکوب کررہے ہیں۔ ترکی کے صدر کو اکواڈور میں شدید دھچکا لگا اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،  انسانی حقوق کی سرگرم  وفعال کارکن ڈیگو ونٹمینا بھی ترک صدر کے محافظوں کے ہاتھوں زخمی ہوگئیں ۔ اکواڈور کی پارلیمنٹ کے سربراہ کابریلا نےانسانی حقوق کی سرگرم کارکن  پر ترکی کے صدر کے محافظوں کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔