اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے وزراء نے عشرہ فجر کی آمد کے موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر پہنچ کر تجدید عہد کیا اور انقلاب اسلامی کے اصولوں کے تحفظ اور اہداف کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی  اور ان کی کابینہ کے وزراء نے عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی کی 37 ویں بہار کی آمد کے موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر پہنچ کر تجدید عہد کیا اور انقلاب اسلامی کے اصولوں کے تحفظ اور اہداف کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

صدر حسن روحانی اور وزراء نے حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور انقلاب اسلامی کے اہداف کے فروغ کے سلسلے میں بانی انقلاب اسلامی کے ساتھ تجدید عہد کیا ، بانی انقلاب اسلامی کے مزار پر پھول نچھاور کئےاور اس کے بعد بہشت زہرا(س) میں انقلاب اسلامی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر حضرت امام خمینی کے پوتے حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی بھی موجود تھے۔

لیبلز