روس میں فلو کی وبا کے پیش نظر 800 سے زیادہ سکول بند کردیئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں فلو کی وبا کے پیش نظر 800 سے زیادہ سکول بند کردیئے گئے ہیں۔ روس کی نظام حفظان صحت کی سربراہ آنا پوپووا نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ فلو کی وبا کا مزید پھیلاؤ روکنے کے لئے828 اسکول، 602 کنڈرگارٹن اور15 بورڈنگ اسکول کو عارضی طور پر بند کئے گئے۔ توقع ہے کہ وبا دو تین ہفتوں میں کم ہونے لگے گی، آنا پوپووا نے کہا زیادہ تر مریض ایچ ون این ون یعنی سوائن فلو میں مبتلا ہیں۔