مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ارزگان میں پولیس اہلکار نے اپنے 10ساتھی اہلکاروں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبہ ارزگان میں منگل کو افغان پولیس اہلکار نے پہلے اپنے ساتھیوں کو نشہ آور چیز کھلائی اور بعد ازاں ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 10پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ ایک ہفتے میں حکومتی فورسز پر ہونیوالا اس نوعیت کا دوسرا اندرونی حملہ ہے۔واقعہ کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 جنوری 2016 - 12:43
افغانستان کے صوبے ارزگان میں پولیس اہلکار نے اپنے 10ساتھی اہلکاروں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔