جرمن پولیس نے جرمنی کے جنوب مغربی شہر اشٹٹ گارٹ کے قریب وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ سے منسلک ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے یہ دہشت گرد شام میں امن فوجی کے اغوا میں ملوث تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن پولیس نے جرمنی کے جنوب مغربی شہر اشٹٹ گارٹ کے قریب وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ  سے منسلک ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے یہ دہشت گرد شام میں امن فوجی کے اغوا میں ملوث تھا۔ جرمنی کے اٹارنی جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش دہشت گردکو گزشتہ روز ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا جبکہ دہشت گرد ایک امدادی مشن کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب  ہوا ہے۔سترہ فروری 2013میں القاعدہ سے منسلک جبھۃ النصرہ دہشت گرد  گروپ نے اقوام متحدہ کے ایک امن فوجی کو دمشق میں اغوا کر لیا تھا۔
اس فوجی کا تعلق اقوام متحدہ کے اس گروپ سے تھا، جو گولان پہاڑیوں پر تعینات تھا۔اس وقت اس امن فوجی کی رہائی کے بدلے تاوان کی ایک بڑی رقم طلب کی گئی تھی اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں اسے قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔تفتیش کاروں کے مطابق گرفتار ہونے والا سلیمان اے ایس نامی یہ شخص اْس گروپ کا ممبر تھا اور اغوا کی اس کارروائی میں اس کا اہم کردار تھا۔

واضح رہے کہ شام میں النصرہ دہشت گرد گروپ کو سعودی عرب اور ترکی کی جانب سے بڑے پیمانے پر مدد فراہم کی جارہی ہے اور اس دہشت گرد گروپ کو شام کے صدر بشار اسد کی حکومت گرانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔