مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے جکارتہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے دہشت گردانہ حملوں کو اسلامی، انسانی اور اخلاقی اقدار کے خلاف قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے وحشیانہ اور موزیانہ جرائم کو اسلام کے ساتھ جوڑنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں اور اسلام کے تابناک اور درخشاں چہرے کو عالمی سطح پربدنام کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردانہ حملوں کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں چونکہ اسلام الفت ، محبت اور انسانیت کا درس دیتا ہے۔ ترجمان نے انڈونیشیائی حکومت اور قوم کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اجراء کی تاریخ: 14 جنوری 2016 - 19:55
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جکارتہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔