اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے نام خط میں وہابی تکفیری دہشت گردوں میں سعودی تکفیریوں کی بڑے پیمانے پر شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ میں سرگرم تمام دہشت گرد گروہوں کی کمانڈ سعودی عرب کے ہاتھ میں ہے اور سعودی عرب دہشت گردوں کی حمایت یا علاقہ میں امن و ثبات کی کوششوں میں سے کسی ایک کو انتخاب کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے نام خط میں  وہابی تکفیری دہشت گردوں میں سعودی تکفیریوں کی بڑے پیمانے پر شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ میں سرگرم تمام دہشت گرد گروہوں کی کمانڈ سعودی عرب کے ہاتھ میں ہے اور سعودی عرب کو علاقہ میں عدم استحکام پیدا کرنے اور اشتعال انگیزاقدامات  سے روکا جائے ورنہ اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خط میں لکھا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردوں کی حمایت یا علاقہ میں امن و ثبات کی کوششوں میں سے کسی ایک کو انتخاب کرے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ کشیدگی کا خواہاں نہیں ہے لیکن ایران کے خلاف سعودی عرب کے معاندانہ اقدامات پر ایران کی آنکھیں بند بھی نہیں ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے ایران کے ایٹمی معاملے میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کو ناکام بنانے کی بھر پور کوشش کی  اور اب خطے میں امن و ثبات کے سلسلے میں ایران کی کوششوں کے خلاف قدم اٹھا رہا ہے۔ اور سعودی عرب خطے میں اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ کوششوں میں مصروف ہے جس کے سنگین نتائج کی ذمہ داری سعودی عرب پر عائد ہوگی۔

لیبلز