پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر دارالحکومت اسلام آباد میں مقرر داعش کے کمانڈر عامر منصور کوسیالکوٹ سے گرفتارکرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر دارالحکومت اسلام آباد میں مقرر داعش کے کمانڈر عامر منصور کوسیالکوٹ سے گرفتارکرلیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق پاکستان کےحساس اداروں نے وہابی تنظیم داعش کے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے داعش اسلام آباد کے کمانڈر عامر منصور کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم عامر منصور داعش میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو 30 سے 50 ہزار روپے ماہانہ ادا کیا کرتا تھا جب کہ تفتیش کے دوران یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ داعش دہشت گرد  نوجوانوں کو تربیت کے لئے شام اور افغانستان بھی بھیجتا تھا جہاں انہیں اسلحہ چلانے سمیت دیگر دہشت گردانہ تربیت دی جاتی تھی۔ ذرائع کے مطابق گرفتار وہابی دہشت عامر منصور نے سکیورٹی اداروں کو داعش میں شامل پاکستانیوں کی فہرستیں بھی فراہم کیں جب کہ سکیورٹی اداروں نے گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے۔ اس سے قبل پاکستانی حکومت داعش کے وجود سے بالکل انکار کررہی تھی حالانکہ پاکستان میں قائم اکثر وہابی مدارس اور ادارے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے مضبوط گڑھ میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پہلے پاکستان کے وجود کے خلاف تھے اور آج پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے امداد مل رہی ہے۔