مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے پٹھان کوٹ ایئربیس پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کو بھارت کی ترقی پسند نہیں ہے وہابی دہشت گردوں کو عالمی سطح پر انسانی دشمن قراردیا جاتا ہے جنھیں سعودی عرب اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔۔ بھارتی وزیر اعطم نریندر مودی نے پٹھان کوٹ پر دہشت گردوں کے حملوں کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کو بھارت کی ترقی برداشت نہیں ہورہی اسی لیے انہوں نے پٹھا ن کوٹ پر حملہ کیا لیکن فوج نے انہیں ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بھارتی فورسز پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جان کی بازی لگا کر حملے کو ناکام بنادیا اس لیے وہ اس حملے میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ وہ شہریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ بھارتی فوج ان کی حفاظت کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی پنجاب کے پٹھان کوٹ ایئربیس پر گزشتہ رات دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ بھارتی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 وہابی دہشت گرد بھی مارے گئے۔
اجراء کی تاریخ: 2 جنوری 2016 - 19:36
بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے پٹھان کوٹ ایئربیس پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کو بھارت کی ترقی پسند نہیں ہے وہابی دہشت گردوں کو عالمی سطح پر انسانی دشمن قراردیا جاتا ہے جنھیں سعودی عرب اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔