امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر پابندیاں لگانے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے اس سے قبل امریکی ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے میزائل سسٹم کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنےوالا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ۔امریکی اخبار" وال سٹریٹ جرنل"  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر پابندیاں لگانے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے اس سے قبل امریکی ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے میزائل سسٹم کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنےوالا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر پابندیاں لگانے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے۔امریکی حکام اس ہفتے کے اوائل میں ایران، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں 12 افراد اور کمپنیوں کے خلاف پابندیوں کے اعلان کا ارادہ رکھتے تھے۔ حکام کے مطابق پابندیوں کی " تجویز زیر غور رہے گی "  اطلاعات کے مطابق  ایران کے خلاف اس قسم کی اقتصادی پابندیاں ایران کے ساتھ اس برس ہونے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔  ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ مشترکہ معاہدے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے اور امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں ہے ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیر دفاع کو حکم دیا کہ وہ امریکہ کی طرف سے مجوزہ پابندیوں کے جواب میں ملک کے بیلسٹک پروگرام کو مزید وسعت دیں۔صدر روحانی نے کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے حق میں ناجائز مداخلت جاری رکھی تو میزائلوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک نیا پروگرام تشکیل دیا جائے گا۔ہم نے اپنی دفاعی صلاحیت پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا، جس میں ہمارا میزائل پروگرام بھی شامل ہے اور ہم اس سلسلے میں کوئی پابندی برداشت نہیں کریں گے۔