مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی مذاکرات میں کوئی جگہ نہیں جس میں جیش الاسلام اور احرار الشام بھی شامل ہیں۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کے بحران کا حل سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2254 کی روشنی میں ممکن ہے۔ سرگئی لاوروف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں روس پیچھے نہیں ہٹےگا اورعالمی مسائل یورپی ممالک کی امریکہ کی پیروی تعجب آور ہے کیونکہ یورپی ممالک نے اپنا سیاسی استقلال امریکہ کے حوالے کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 30 دسمبر 2015 - 23:10
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی مذاکرات میں کوئی جگہ نہیں جس میں جیش الاسلام اور احرار الشام بھی شامل ہیں۔