امریکہ نے پاکستان پر زوردیا ہے کہ پاکستان وہابی دہشت گرد گروپوں کیلئے فنڈ اکٹھا کرنیوالی وہابی تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی کرے، فلاح انسانیت، گنج مدرسہ اور جماعت الدعوة امریکہ کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں ، تینوں تنظیموں کو امریکہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے پہلے ہی دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان پر زوردیا  ہے کہ پاکستان وہابی دہشت گرد گروپوں کیلئے فنڈ اکٹھا کرنیوالی وہابی تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی کرے، فلاح انسانیت، گنج مدرسہ اور جماعت الدعوة امریکہ کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں ، تینوں تنظیموں کو امریکہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے پہلے ہی دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکہ نے مغربی ممالک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد پاکستان پر وہابی  دہشت گرد گروپوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤ بڑھا دیا ہے۔ فنڈز اکٹھا کرنے والی ان تنظیموں میں 3 تنظیمیں فلاح انسانیت، گنج مدرسہ اور جماعت الدعوہ امریکہ کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں اور تینوں تنظیموں کو امریکہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے پہلے ہی دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان گروپوں کو فنڈز اکٹھا کرنے سے روکنے کے لیے پاکستان پر پہلے ہی دباؤ تھا، تاہم یورپی اور مغربی ممالک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد ان تنظیموں کے خلاف کارروائی کے لیے دباوبڑھادیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے گزشتہ ماہ دورہ امریکہ کے موقع پر بھی امریکی حکام کی جانب سے یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا۔آرمی چیف کی امریکہ کے قائم مقام قومی سلامتی کے مشیر اور ان کے سینیئر اسٹاف سے ملاقات کے بعد فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے والوں کے خلاف اقدامات کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔تاہم اکتوبر میں وزیر اعظم نواز شریف کی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات میں ان تنظیموں کے خلاف کارروائی پر زیادہ زور دیا گیا تھا۔

لیبلز