برطانوی اخبار" سنڈے ٹائمز" نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کے سربراہ ملا منصور نے روس کے صدر پوتین سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع ابلاغ نے سنڈے ٹائمز کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ افغان طالبان کے سربراہ ملا منصور نے روس کے صدر پوتین سے ملاقات کی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق دونوں کے درمیان ملاقات تاجیکستان کے دارالحکومت دو شنبہ میں 15 ستمبر کو ایک فوجی اڈے میں ہوئی۔ اخبار نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پوتین نے ملا منصور کو ہتھیاروں اور مالی امداد کی پیشکش کی ہے۔ افغان حکام یا طالبان نے روسی صدر اور ملا منصور کے درمیان ملاقات کی تصدیق نہیں کی ہے۔