ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں گزشتہ برس اسلحے کی فروخت میں دس ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں گزشتہ برس اسلحے کی فروخت میں دس ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ امریکی کانگریس میں پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے دیگر عالمی ممالک کو اسلحے کی فروخت میں گزشتہ برس دس ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو کہ 2013 کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے ۔
رپورٹ کے مطابق 2014 میں امریکہ نے کل چھتیس ارب دو سو کروڑ مالیت کا اسلحہ فروخت کیا ۔ اس طرح امریکہ اس وقت عالمی اسلحہ مارکیٹ میں 50 فیصد اسلحہ فروخت کرنے والا ملک بن گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے بعد روس دوسرے نمبر پر اسلحہ فروخت کرنے والا ملک ہے ۔ 2014 میں روس نے دس ارب دو سو کروڑ ڈالر کا اسلحہ بیرونی ممالک کوفروخت کیا ۔

سویڈن ساڑھے پانچ ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر ، فرانس چارب ارب چار سو کروڑ ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ چین پانچویں نمبر پر ہے ۔