بھارت کے وزير اعظم نریندر مودی روس اور افغانستان سے واہپسی پر تھوڑی دیر لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے وزير اعظم نریندر مودی روس اور افغانستان سے واہپسی پر تھوڑی دیر لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہلی واپسی پرتھوڑی دیرلاہورایئرپورٹ پرقیام کروں گا جہاں پاکستانی ہم منصب نوازشریف سے ملاقات ہوگی۔ ادھر وزیراعظم ہاؤس نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کی لاہورآمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان لاہورایئرپورٹ پرمختصر ملاقات ہوگی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے روس کے دورے سے واپسی  افغانستان کی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا جہاں سے دہلی واپسی پر وہپاکستان کے وزیر اعظم سے لاہور ایئرپورٹ پر ملاقات اور گفتگو کریں گے۔