اجراء کی تاریخ: 23 دسمبر 2015 - 11:20

عالمی ادارہ مہاجرین کے مطابق رواں برس خانہ جنگی سے متاثرہ مشرقی وسطیٰ کے ممالک سے یورپ کی طرف ہجرت کرنے والے پناہ گزینوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے افغانستان، عراق اور شام میں وہابی دہشت گردوں نے لاکھوں افراد کو بے گھر کردیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ مہاجرین کے مطابق رواں برس خانہ جنگی سے متاثرہ مشرقی وسطیٰ کے ممالک سے یورپ کی طرف ہجرت کرنے والے پناہ گزینوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔  عالمی ادارہ مہاجرین (آئی او ایم) کے مطابق رواں سال خانہ جنگی سے متاثرہ مشرقی وسطیٰ کے ممالک سے یورپی ممالک کی طرف ہجرت کرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں گنا زیادہ ہے۔ آئی ایم او کے مطابق یورپی ممالک کی طرف ہجرت کرنے والے زیادہ تر پناہ گزینوں کا تعلق شام، عراق اور افغانستان سے ہے جو سمندر کے راستے یورپ پہنچے ہیں جب کہ اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 3 ہزار سے زائد پناہ گزین یورپ پہنچنے کی کوشش میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شام اور عراق میں جاری وہابی دہشت گردی باعث اب تک لاکھوں افراد ملک چھوڑ کر یورپی ممالک کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جب کہ  وہابی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک بچوں سمیت ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔