عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے سعودی عرب کے حالیہ اسلامی اتحاد کو فرضی اور غیر واقعی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا اسلامی اتحاد صرف کاغذ اور پروپیگنڈے کی حد تک ہے عراق اور شام کا نام اس اتحاد میں نہیں جو داعش دہشت گردوں کا اس وقت مقابلہ کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سعودی اتحاد برائ نام اور فرضی اتحاد ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے سعودی عرب کے حالیہ اسلامی اتحاد کو فرضی اور غیر واقعی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا اسلامی اتحاد صرف کاغذ اور پروپیگنڈے کی حد تک ہے۔

حیدر العبادی نے کہا کہ اگر عراق کے مرجع آیت اللہ سیستانی کا فتوی اورعراقی عوام کی داعش کے خلاف کامیاب کارروائیاں نہ ہوتیں تو داعش کا آج خلیج فارس کی عرب ریاستوں پر قبضہ ہوجاتا ۔ انھوں نے کہا کہ عراقی عوام نے خلیجی ریاستوں کی جانب داعش کے بڑھتے ہوئے قدموں کو متوقف کیا ۔

حیدر العبادی نے سعودی عرب کے نام نہاد اسلامی اتحاد کے بارے میں کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض اسلامی ممالک کے ساتھ گفتگو میں ایسا لگتا ہے کہ سعودی عرب کا اسلامی اتحاد فرضی اور کاغذی حد تک ہے اور اسلامی ممالک جانتے ہیں کہ سعودی عرب کا اتحاد امریکہ کی سرپرستی میں قائم ہوتا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق اور شام کا نام اس اتحاد میں نہیں جو داعش دہشت گردوں کے خلاف اس وقت مقابلہ کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سعودی اتحاد برائ نام اور فرضی اتحاد ہے کیونکہ سعودی عرب پر الزام عائد ہے کہ وہ دہشت گردوں کی مدد اور حمایت کررہا ہے اور داعش دہشت گردوں کا اصلی مرکز سعودی عرب ہی ہے اور سعودی اتحاد میں ایسے ممالک شامل ہیں جو براہ راست داعش دہشت گردوں کی مدد کررہے ہیں جن میں ترکی اور قطر شامل ہیں۔