مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نےلوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے لہٰذا مذاکرات ہی مسائل اور معاملات کو حل کرنے کا واحد راستہ ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سشما سوراج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا حل جنگ نہیں ہے اسی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے سائے کو مٹانے کے لیے مذاکرت ہی واحد راستہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا اور اسی وجہ سے بنکاک میں دونوں ممالک کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات ہوئی لیکن ایک ملاقات سے تمام معاملات حل نہیں ہوتے ہیں لہٰذا ہم مذاکرات کے عمل کو جاری رکھیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 17 دسمبر 2015 - 13:20
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نےلوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے لہٰذا مذاکرات ہی مسائل اور معاملات کو حل کرنے کا واحد راستہ ہیں۔