مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں گروپ 1+5 کی اس قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے جس میں ایران کے ایٹمی پروگرام میں پی ایم ڈی کے معاملہ کو حل اورختم کردیا گیا ہے۔
اس قرارداد کا مسودہ 7 دسمبر کو گروپ 1+5 کی طرف سے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں پیش کیا گیا تھا۔ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ آمانو کی موجودگی اور بورڈ آف گورنرز میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے گذشتہ اور حال کے مسائل پر فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئی انحراف سامنے نہیں آیا اور اس میں فوجی نوعیت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی اس قرارداد کے نتیجے میں اس کی ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں سن 2003 سے لیکر سن 20012 تک گذشتہ 12 قراردادیں منسوخ ہوجائیں گی جس کے بعد گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے مشترکہ سمجھوتے کے اجرا اور نفاذ کی راہیں ہموار ہوجائیں گی۔