مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے شمالی کوریا کے سرحدی علاقے میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں کشیدگی کے خاتمے پر بات کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق رواں سال اگست کے بعد سے شمالی اورجنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی انتہا کو پہنچ چکی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر دونوں ممالک نے کشیدگی کے خاتمے کے لئے بات چیت کے ذریعے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے اور اس حوالے سے شمالی کوریا کے سرحدی علاقے میں دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کا اجلاس بھی ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان میٹنگ ہوگی اور آج ہونے والی میٹنگ اس کی کڑی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 دسمبر 2015 - 16:19
شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے شمالی کوریا کے سرحدی علاقے میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں کشیدگی کے خاتمے پر بات کی گئی۔