اجراء کی تاریخ: 9 دسمبر 2015 - 10:32

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کرنے کے جرم میں پاکستانی شہری خان اقبال کا سر قلم کردیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق خان اقبال پیٹ میں منشیات چھپاکر اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا جس پر اس کو موت کی سزا دی گئی۔ سعودی حکام کے مطابق ملک میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے۔ سعودی عرب میں ملزموں کو وکیل کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی جبکہ منشیات میں درجنوں سعودی شہزادے بھی ملوث ہیں لیکن سعودی حکام نے آج تک کسی شہزادے کو تختہ دار پر نہیں لٹکایا سعودی عرب میں صرف غریب اور بے دفاع افراد کو پھانسی دی جاتی ہے۔ سعودی عرب کا نظام وہابی منحرف نظریئے پر استوار ہے جو شرعی اور اسلامی احکام سے بہت دور ہے۔