روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر ترک فوجیوں کی عراقی سرزمین پر یلغار غیر قانونی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر ترک فوجیوں کی عراقی سرزمین پر یلغار غیر قانونی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر ترکی  فوج کا عراقی سرزمین پر داخلہ غیر قانونی ہے اور ترکی اشتعال انگیز اقدامات کرکے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش اور دہشت گردوں کی مدد کررہا ہے۔ ادھر عراقی عوام نے حکومت سے ترکی کے خلاف ٹھوس اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے عراقی پارلیمنٹ نے عراقی وزير اعظم حیدر العبادی کو ترکی کے خلاف کارروائی کرنے کا مکمل اختیار دیدیا ہے۔