مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر وی کے سنگھ کی جانب سے دلتوں کو کتے سے تشبیہ دینے کے بیان کے خلاف بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ راہول گاندھی نے وی کے سنگھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ نئی دہلی میں بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس مودی حکومت میں مرکزی وزیر وی کے سنگھ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔ پارلیمنٹ کے سامنے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی قیادت میں وی کے سنگھ کے خلاف بھرپورمظاہرہ کیاگیا،کچھ دن پہلے مرکزی وزیر اور بھارتی فوج کے سابق سربراہ وی کے سنگھ نے ہریانہ میں ایک دلت کنبہ کو زندہ جلانے کے معاملہ میں یہ متنازع بیان دیا تھا کہ اگر کوئی کسی کتے کو پتھر مارتا ہے تو حکومت کو اس واقعہ کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا۔
مظاہرین نے وی کے سنگھ کے خلاف نعرےلگائے اور مودی سرکار سے وی کے سنگھ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
اجراء کی تاریخ: 7 دسمبر 2015 - 19:22
بھارتی وزیر وی کے سنگھ کی جانب سے دلتوں کو کتے سے تشبیہ دینے کے بیان کے خلاف بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ راہول گاندھی نے وی کے سنگھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔