پینٹا گون کے ایک سابق اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ طالبان کو پاکستان کی جانب سے مالی اور لاجسٹک سپورٹ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پینٹا گون کے ایک سابق اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ طالبان کو پاکستان کی جانب سے مالی اور لاجسٹک سپورٹ جاری ہے۔ پاکستان ،افغانستان اور وسطی ایشیا کیلئے سابق ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف ڈیفنس ڈیوڈ ایس سڈنی نے رواں ہفتے کانگریس کی ایک سماعت کے دوران قانون سازوں کوبتایا کہ کابل اور خوست میں ہونیوالے حالیہ حملوں میں حقانی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کے اشارے ملتے ہیں۔ افغانستان میں طالبان کی طرف سے استعمال ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی بڑی مقدار سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان کے پاس افغانستان میں ضرورت پڑنے پر فوجی سامان منتقل کرنے کیلئے پاکستان میں انکے ڈپواور دیگر ذرائع موجود ہیں۔ انکا کہنا تھاکہ طالبان کی طرف سے بڑھتے ہوئے حملوں اوراستعمال کی جانے والی حکمت عملی ،تکنیک اور طریقہ کارکی وجہ سے 2016 پریشان کن ثابت ہوسکتا ہے۔