مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے بہانے عراق میں خصوصی فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا کہ داعش کی دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے باعث امریکہ عراق میں مقامی فورسز کی مدد کے لیے خصوصی فوجی دستے تعینات کررہا ہے جنہیں شام میں بھی کسی بھی طرح کی یکطرفہ فوجی کارروائی کرنے کی اجازت ہوگی۔ ایشٹن کارٹر کے مطابق عراق میں تعینات خصوصی فوجی دستوں کو داعش کے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے اور ان کی قید میں موجود مغویوں کی رہائی کے لیے آزادانہ کارروائی کے اختیارات حاصل ہوں گے۔
اجراء کی تاریخ: 2 دسمبر 2015 - 17:14
امریکہ نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے بہانے عراق میں خصوصی فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔