مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پیر س میں نوازشریف اور اشرف غنی کے درمیان ملاقات پاکستان کی درخواست پر ہوئی۔ عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ پیر س میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر نوازشریف اور اشرف غنی کے درمیان ہونے والی ملاقات پاکستانی حکام کی درخواست پر ہوئی ہے۔ عبداللہ عبداللہ کاکہنا تھاکہ نیشنل عوامی پارٹی کے ایک وفد نے افغانستا ن کے دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے پیرس میں ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کرنے کی درخواست کی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 1 دسمبر 2015 - 16:07
افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پیر س میں نوازشریف اور اشرف غنی کے درمیان ملاقات پاکستان کی درخواست پر ہوئی۔