مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے اپنے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں تباہ ہونے والے روسی طیارے کے پائلٹ کی لاش روس روانہ کر دی ہے۔ یہ پائلٹ شدت پسندوں کے ہاتھوں زمین پر پیراشوٹ کے ذریعے اترتے ہی ہلاک کر دیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ آج ایک خصوصی پرواز کے ذریعے روسی پائلٹ اولیگ پیشکوف کی لاش کو انقرہ سے روس کے لیے روانہ کیا گیا۔ ترکی کی طرف سے تباہ کیے جانے والے روسی طیارے میں سوار دوسرا پائلٹ بچ گیا تھا، جو روس پہنچ چکا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے روسی طیارے کی تباہی کے بعد انقرہ اور ماسکو کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 30 نومبر 2015 - 21:54
ترکی نے اپنے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں تباہ ہونے والے روسی طیارے کے پائلٹ کی لاش روس روانہ کر دی ہے۔