امریکہ کی وسطی اور جنوبی ریاستوں میں بارش اور سیلاب نے 4 افراد کی جان لے لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی وسطی اور جنوبی ریاستوں میں بارش اور سیلاب نے 4 افراد کی جان لے لی۔ امریکہ کی وسطی اور جنوبی ریاستیں ان دنوں سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ سمندری طوفان سینڈرا کے باعث ریکارڈ بارش اور سیلاب سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ ٹیکساس سے کینکٹی تک ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔ نیومیکسیکو، مغربی ٹیکساس ،اوکلاہوما اور کینزس سٹی میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ ایک خاتون لاپتہ ہے۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں اور متعدد پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں ہیں۔