مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے عالمی طاقتوں سے کہا ہے کہ وہ ترکی اور روس کے درمیان کشیدگی ختم کرانے اور داعش کے خلاف جنگ میں مل کر کام کریں۔ فرانس کے دورے پر آئی جرمن چانسلر انگیلا مرکل سے ملاقات کے بعد پیرس میں پریس کانفرنس کے دوران فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے کہا کہ ترکی اور روس کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے عالمی طاقتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہمیں اپنے ملک اور عوام کو داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں سے بچانے کے لیے تمام اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جرمنی ، شام اور عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں مزید اقدامات کرے۔ اس موقع پر انگیلا مرکل نے کہا کہ جرمن حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اضافی ذمہ داریاں اٹھانے سے متعلق فوری اقدامات کرے گی ۔
اجراء کی تاریخ: 26 نومبر 2015 - 12:47
فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے عالمی طاقتوں سے کہا ہے کہ وہ ترکی اور روس کے درمیان کشیدگی ختم کرانے اور داعش کے خلاف جنگ میں مل کر کام کریں۔