مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑا میں بھارتی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ وادی میں لائن آف کنٹرول سے ملحقہ کے ضلع کپواڑا میں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوج کے کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ اس دوران بھارتی فوج اور حملہ آوروں میں مقابلہ ہوا اور بھارتی فوج نے مدد کے لیئے مزید دستے بھی طلب کیئے،فائرنگ کے تبادلے کے دوران بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 3 سے 4 تھی جب کہ آرمی کیمپ میں تقریباً 80 اہلکار موجود تھے۔
اجراء کی تاریخ: 25 نومبر 2015 - 17:32
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑا میں بھارتی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔