مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرائے جانے پر دونوں ملکوں کے درمیان تناﺅ بڑھ گیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے طیارہ مار گرائے جانے پر ترکی کا دورہ منسوخ کردیا۔ روسی وزیر خارجہ نے کل ترکی کا دورہ کرنا تھا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خطرے کے باعث روسی شہری ترکی کے سفر سے گریزکریں۔ اس سے قبل روسی صدرولادی میر پوتن نے بھی ترکی کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کو روس کے طیارے سے کوئی خطرہ نہیں تھا۔
اجراء کی تاریخ: 24 نومبر 2015 - 21:59
ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرائے جانے پر دونوں ملکوں کے درمیان تناﺅ بڑھ گیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے طیارہ مار گرائے جانے پر ترکی کا دورہ منسوخ کردیا۔