اجراء کی تاریخ: 23 نومبر 2015 - 19:09

چین نے ملک میں تیارکردہ جدید ترین اور سب سے بڑا ڈرون متعارف کروا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے ملک میں تیارکردہ جدید ترین اور سب سے بڑا ڈرون متعارف کروا دیا۔ چین کی جانب سے صوبے گوانگ ڈونگ میں منعقد ہونے والی صنعتی نمائش میں سی ایچ 5 ڈرون منظرعام پر لایا گیا۔ میزائل چین کی ایرو اسپیس سائنس و ٹیکنالوجی کی نگرانی میں چینی اکیڈمی نے طیارہ تیار کیا جس کی رواں سال اگست میں کامیاب تجرباتی پرواز کی گئی۔ اس موقع پر طیارے کے ڈ یزائنر شی ون نے کہا کہ چین اس سے قبل سی ایچ 3طیارے متعدد مما لک کو فروخت کر چکا ہے اور اب اس ٹیکنالوجی کو فروخت کرنے کیلیے تیار ہے۔ یہ طیارہ فضا سے زمین پر اپنے ہدف کو صحیح طریقے سے نشانہ بنانے اور ٹرانسپورٹیشن کے مقاصد کیلیے استعمال ہو گا۔ انھوں کہا کہ مذکورہ ڈرون طیارہ 3 ہزار کلو وزن کیساتھ اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتاہے جبکہ اس کے ساتھ 900 کلو اسلحہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔