اجراء کی تاریخ: 18 نومبر 2015 - 17:14

برطانوی ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ فرانس میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے جب کہ 9 مطلوب افراد کی تلاش میں کئے جانے والے آپریشن میں پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈ عبدالحمید عبود مارا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ فرانس میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے جب کہ 9 مطلوب افراد کی تلاش میں کئے جانے والے آپریشن میں پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈ عبدالحمید عبود مارا گیا ہے۔ فرانسیسی پراسیکیوٹر کے مطابق آپریشن مکمل ہونے اور کارروائیاں روکنے کے حوالے سے جار ی ہونے والی خبروں میں صداقت نہیں ہے، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن بلاتوقف ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار ماسٹر مائنڈ کی رہائش گاہ پر پہنچے تو وہاں پر موجود خاتون نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ موجود تربیت یافتہ کتے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جس پر پولیس کو وہاں مشتبہ افراد کی موجوگی کی یقینی دہانی ہو گئی جس کے بعد آپریشن شروع کیا گیا اس دوران پولیس اور فوج کے دستوں نے 5 گھنٹے تک ملزمان سے مقابلہ کیا جس میں ایک خودکش بمبار خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں وہ خود او راسکا ایک ساتھی ہلاک ہو گئے ہیں کہا جا رہا ہے کہ  خاتون دراصل ماسٹر مائنڈ عبدالحمید کو بچانے کیلئےوہاں موجود تھی ۔ اس تین سے چار منزلہ عمارت میں موجود شدت پسندوں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔ جبکہ غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس آپریشن میں ماسٹر مائنڈ عبدالحمید مارا گیا ہے ۔ پولیس نے مالک مکان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مالک نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ ان ملزمان کو نہیں جانتے بلکہ انہوں نے اپنے ایک دوست کے کہنے پر کہ ان شدت پسندوں کو رہائش فراہم کی وہ نہیں جانتے تھے کہ یہ رہائش اختیار کرنے والے افراد کو ن ہیں.دریں اثنا پولیس نے مالک مکان سمیت 5افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔