ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج اور پولیس کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوج کا کرنل ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج اور پولیس کے آپریشن کے  دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوج کا کرنل ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑا میں حاجی ناکا کے جنگلات میں بھارتی فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کرنل سنتوش کمار اور ایک پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں کرنل سنتوش کمار ہلاک ہوگیا۔ کرنل سنتوش کمار راشٹریا رائفلز کا کمانڈنگ افسر تھا اور حاجی ناکا کے جنگلات میں آپریشن میں کمان سنبھالے ہوئے تھا۔