اجراء کی تاریخ: 17 نومبر 2015 - 13:59

فرانسیسی حکام نے پیرس میں ہونے والے حملوں کا ماسٹر مائنڈ بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے داعش کے شدت پسند عبد الحامد ابو عود کو قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی حکام نے پیرس میں ہونے والے حملوں کا ماسٹر مائنڈ بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے داعش کے شدت پسند عبد الحامد ابو عود کو قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق عبد الحامد ابو عود مراکشی نژاد ہے جبکہ اس نے 2013 میں داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔ عبد الحامد ابو عود کا رابطہ پیرس حملوں میں ملوث 2 افراد سے تھا، یہ دونوں بھائی بھی بیلجیئم کے شہری تھے۔ خیال رہے کہ فرانس کے صدر فرانسو اولاند پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پیرس میں ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی شام میں (داعش کے زیر قبضہ علاقوں) میں ہوئی۔ فرانسیسی حکام کے مطابق پیرس حملوں کے بعد ملک بھر میں 168 چھاپے مارے گئے جن کے دوران 23 افرد کو گرفتار کیا جا چکاہے جبکہ 104 افراد ایسے ہیں جن کو گھروں میں نظر بند کیا گیا۔