مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرس میں دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مزید 3 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 132 ہوگئی جب کہ پولیس نے حملے میں ملوث ملزم کی تصویر بھی جاری کردی۔ پیرس میں بٹاکلان کنسرٹ ہال میں کئے جانے والے خودکش حملے کی جگہ سے حملہ آورکی انگلیاں ملی ہیں جس کے فنگرپرنٹس سے اسے شناخت کیا گیا ہے۔ 29 سالہ عمرمصطفائی فرانس کا رہائشی ہے اور واقعے کے بعد اس کے والد اور 34 سالہ بھائی کو پولیس نے تفتیش کےلیے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق عمر مصطفائی کے پاس اے کے 47 گن تھی اور اس نے فائرنگ کے بعد خود کو ایک کنسرٹ میں دھماکے کے بعد اڑالیا تھا جہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق عمر بظاہر بہت تربیت یافتہ تھا اور اس نے اعتماد سے کارروائی کی۔ واضح رہے کہ ان حملوں کی فرانس کے ساتھ ساتھ جرمنی، یونان اور بیلجیئم بھی اس سانحے کی مشترکہ تحقیقات کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 16 نومبر 2015 - 17:29
پیرس میں دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مزید 3 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 132 ہوگئی جب کہ پولیس نے حملے میں ملوث ملزم کی تصویر بھی جاری کردی۔