مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جینس اسٹو لٹن برگ نے کہا کہ پیرس میں دہشت گردوں کے حملے انتہا پسندوں اور جمہوریت پسند افراد کے درمیان لڑائی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کے تمام اتحادی دہشت گردی ے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔ اسٹولٹن برگ نے مزید کہا کہ پیرس میں حملے صرف عام افراد کو نشانہ بنانے کے مترادف نہیں ہیں بلکہ یہ ہمارے معاشرے کی آزادی اور جمہوری اقدار پر بھی حملہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں ہماری کامیابی یقینی ہے کیونکہ ہماری اقدار دہشت گردوں سے زیادہ بلند ہیں البتہ اس کامیابی میں وقت لگے گا۔ خیال رہے کہ پیرس میں ہونے والے حملوں میں 129 افراد ہلاک اور 350 سے زئد زخمی ہوئے تھے جبکہ ان حملوں کی ذمہ داری شام اور عراق کی وہابی شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 15 نومبر 2015 - 22:41
نیٹو چیف جینس اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ پیرس حملے اسلام اور مغرب کے درمیان جنگ نہیں ہیں۔